گاندھی کا بھارت گاندھی کے قاتل کے بھارت میں تبدیل ہوچکا، محبوبہ مفتی

June 09, 2023

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے گاندھی کا بھارت گاندھی کے قاتل گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کردیا ہے۔

سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نےاپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی بھارت میں ہندوتوا نظریہ آگے بڑھانے کے لیے پہلے اس کا تجربہ جموں و کشمیر میں کرتی ہے۔

یاد رہے کہ نتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کو قتل کردیا تھا۔