کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

June 09, 2023

فائل فوٹو

کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔