• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردوں کے مقابلے میں خواتین کیلئے وزن کم کرنا مشکل کیوں؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات تحقیق سے ثابت ہے کہ خواتین کے لیے اضافی چربی اور وزن کم کرنا مردوں کے مقابلے میں مشکل ہوتا ہے۔

فٹنس ٹرینرز اور ماہرِین غذائیت کے مطابق خواتین کے وزن میں آسانی سے کمی نہ ہونے کی بڑی وجوہات میں کم پٹھے، ہارمونز کی تبدیلیاں اور جسم میں چربی ذخیرہ کرنے کے مختلف انداز شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک جیسی خوراک کے استعمال کے باوجود بھی خواتین کے مقابلے میں مرد تقریباً 16 فیصد تک زیادہ وزن کم کر لیتے ہیں۔

اہم وجوہات

کم پٹھے: خواتین میں پٹھے کم ہونے کے باعث جسم آرام کی حالت میں کم کیلوریز خرچ کرتا ہے۔

ہارمونز: ایسٹروجن اور پروجیسٹیرون چربی ذخیرہ کرنے پر اثر ڈالتے ہیں جبکہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون پٹھے بنانے میں مدد دیتا ہے۔

چربی: خواتین میں چربی عموماً کولہوں، رانوں اور پیٹ کے نچلے حصے میں جمع ہوتی ہے جو کم ہونے میں وقت لیتی ہے۔

ہارمونل تبدیلیاں: ماہواری، حمل اور سن یاس کے دوران زیادہ بھوک، تھکن اور جسم میں پانی بڑھ جاتا ہے جو دیرپا وزن بڑھے رہنے کا سبب بنتا ہے۔

ذہنی دباؤ: ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین میں زیادہ وقت ذہنی دباؤ میں رہنے سے زیادہ کھانے کی طلب ہوتی ہے، خاص طور پر میٹھی اور کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔

خواتین وزن کم کرنے کے لیے کیا کریں؟

ماہرین کے مطابق ہر فرد کو ہر کھانے میں مناسب مقدار میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں شامل کرنی چاہئیں۔

وزن اٹھانے اور مزاحمتی ورزش کو معمول بنائیں، پروٹین کی مناسب مقدار پٹھوں کو برقرار رکھنے اور بھوک کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرینِ فٹنس اور غذائی ماہرین نے مناسب اور پرسکون نیند لینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ذہنی دباؤ کم کرنے پر کام کرنا چاہیے، وزن میں کمی کے لیے خصوصاً خواتین کو ناقابلِ عمل اور کم دورانیے پر مشتمل وزن کم کرنے کے منصوبوں کے بجائے حقیقت پسندانہ اور آسان اہداف مقرر کرنے چاہئیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید