کوشش کر رہے ہیں جس حد تک عوام کو ریلیف مہیا کرسکیں کریں، عائشہ غوث پاشا

June 09, 2023

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں جس حد تک عوام کو ریلیف مہیا کرسکیں کریں۔

اپنے بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مشکل حالات ہونے کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے ریلیف فراہم کرسکیں۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ جن عوامل سے غربت میں کمی اور روزگار پیدا ہوسکے ان پر توجہ دیں گے، آئینی جواز ہے کہ موجودہ حکومت 30 جون تک بجٹ پیش کرے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہمارے بعد کوئی حکومت آتی ہے تو بجٹ میں ترمیم، نیا بجٹ یا منی بجٹ لا سکتی ہے۔