ٹائیگر شروف کی والدہ کو جعلساز نے 58 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا

June 09, 2023

جیکی شروف کی اہلیہ اور ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف کو جعلساز نے 58 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔

عائشہ شروف سابق فلم پروڈیوسر ہیں، انہوں نے ممبئی کے ایک پولیس تھانے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کروایا ہے، ممبئی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

عائشہ شروف کا الزام ہے کہ ٹائیگر کے ملکیتی جم کیلئے انہوں نے ایلن فرنینڈس کو آپریشنز ڈائریکٹر بھرتی کیا تھا۔

ایلن نے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کروانے کیلئے 58 لاکھ روپے لیے۔

اس سے قبل 2015 میں بھی عائشہ شروف نے اداکار ساحل خان کے خلاف جعلسازی اور مجرمانہ سرگرمی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ان کا الزام تھا کہ ساحل پر ان کے 4 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔