مسلمانوں کی کار آمد ایجاد

June 11, 2023

دنیا میں مسلمانوں نے سائنسی ایجادات اور انسانی خدمت کی وجہ سے بہت نام بنایا ہے ان میں سرجری اور اسپتال سرِ فہرست ہیں۔

سرجری

مسلم سائنسدان الزہراوی کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ جدید سرجری کا بانی ہے، انہوں نے ہی سرجری کے آلات بھی ایجاد کئے اور آپریشن کوممکن بنایا۔

اسپتال

دنیا کا پہلا اسپتال بنانے کا سہرا مسلمانوں کے سر جاتا ہے۔ یہ ہسپتال 872ء میں مصر کے شہر قاہرہ میں احمد بن طالون کے نام سے قائم کیا گیا۔

اس میں طبیب اور نرسز مریضوں کے لئے موجود ہوتی تھیں جبکہ ساتھ ہی طالبعلموں کی ٹریننگ کے لئے ایک سینٹر بھی قائم تھا۔ یہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا تھا۔