پنجاب کے کئی سیاسی رہنما و سابق ایم پی ایز پی پی میں شامل

June 10, 2023

پنجاب کے کئی سیاسی رہنما اور سابق ایم پی ایز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی رہنماؤں اور سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، بہاولنگر سے صاحبزادہ عابد مہاروی، اکرم خان کانجو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، جبکہ میاں محمد علی پیرزادہ نے بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔