• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج وارننگ کے بعد ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) حج وارننگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ حج کے دوران حملے سے ممکنہ بڑے انسانی بحران کا خدشہ، خلیجی ممالک کا امریکہ کو فوری سفارتی و سیکورٹی انتباہ، لاکھوں عازمین کے مختلف ممالک میں پھنسنے سے سنگین صورتحال پیدا، امریکی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا، خلیجی حکام نے بتادیا۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے ایران پر مجوزہ حملہ اس وقت مؤخر کر دیا جب خلیجی اتحادیوں اور امریکی حکام نے خبردار کیا کہ حج کے دوران جنگ دوبارہ شروع کرنے سے خطے میں شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید