• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان اسکینڈل، مرکزی ملزم نے ایک ارب 23 کروڑ کے اثاثے سرنڈر کردیئے

پشاور(ارشد عزیز ملک )40 ارب روپے کے کوہستان میگا سکینڈل کے مرکزی ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے ایک ارب 23 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے منجمد اثاثے احتساب عدالت میں سرنڈر کر دیے ہیں۔ نیب خیبرپختونخوا کے مطابق 20مئی 2026کو مرکزی ملزم قیصر اقبال نے اپنے پہلے سے منجمد اثاثے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔ ان اثاثوں میں مقامی و غیر ملکی کرنسی، سونا، عالی شان جائیدادیں، فارم ہاؤسز اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔نیب کے مطابق کوہستان میگا سکینڈل میں اب تک 41 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 6 ملزمان نے مجموعی طور پر 8 ارب 43 کروڑ روپے کے پلی بارگین معاہدے کیے ہیں۔ ملزمان کے مبینہ فرنٹ مینوں اور بے نامی داروں کی جانب سے بھی 42 کروڑ 45 لاکھ 79 ہزار روپے مالیت کے اثاثے سرنڈر کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید