فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عالمی کسٹمز پالیسی سازی میں اہم کردار حاصل ہوگیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز 2026 تا 2028 ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن کے لیے منتخب ہوا ہے، یوں اسے عالمی کسٹمز پالیسی سازی میں اہم کردار حاصل ہوگیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ہانگ کانگ میں آر ایچ سی اے اجلاس میں پاکستان سنگل ونڈو ماڈل کو ایشیا پیسیفک ممالک کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ہانگ کانگ کسٹمز کے درمیان ویلڈ اے پی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔