• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کی شہریوں سے عیدالاضحیٰ پر حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل

کےالیکٹرک نے عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں سے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کردی۔

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ جانوروں کو بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز یا دیگر برقی تنصیبات کے قریب نہ باندھیں۔

ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران بجلی کے کھمبوں یا تاروں پر آرائشی لائٹس، رسیاں یا جانوروں کے سائے کے لیے کچھ نہ باندھیں۔

قربانی کے دوران بجلی کے انفرااسٹرکچر سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور دھاتی اوزار اور پانی استعمال کرتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بجلی سے متعلق کسی بھی غیر محفوظ صورتحال کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 118، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کےالیکٹرک لائیو ایپ کے ذریعے دیں۔

قومی خبریں سے مزید