سونا فی تولہ 2500؍ روپے سستا

August 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16ڈالر فی اونس کی کمی سے 1975ڈالر سے کم ہو کر 1959 ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2500روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 22ہزار 200روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2143روپے کی کمی سے ایک لاکھ 90ہزار 501روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت بڑھ کر 2800روپے فی تولہ ہو گئی۔