ہالی ووڈ تھرلر فلم’مکینک ریسریکشن‘کا پہلا ٹریلر

June 24, 2016

تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں، تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ ایکشن فلم مکینک ریسریکشن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈینس جینسل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے ،جو اس اس پیشے سے چھٹکارہ حاصل کرلیتا ہے، لیکن پھر ایک مصیبت میں پھنس کر دوبارہ قتل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جیسن اسٹیتھم،ٹومی لی جونز،جسیکا البا،مائیکل ییوہ،سام ہیزلڈین اور نتالے برن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ولیم چارٹ آف کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 26اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔