ورلڈ کپ میں کس پر نظر رکھنی ہے، گوتم گمبھیر نے بتادیا

September 23, 2023

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑیوں پر نظر رکھنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل پر گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ اس ورلڈ کپ میں روہت شرما، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جو روٹ، بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں میں سے کس پر آپ کی نظر ہوگی۔

اس سوال پر سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم، بابر کے پاس سب طریقوں کی خوبیاں ہیں جس سے وہ اس ورلڈ کپ کا رخ بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی، روہت شرما، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، جو روٹ ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔