ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی بھارت کے شہر جام نگر میں امبانی خاندان کے ہمراہ ہندو مذہب کی رسومات ادا کیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیونل میسی اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال نے جام نگر میں آننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے ہمراہ مندروں کا دورہ کیا اور ہندو مذہب کی مختلف رسومات ادا کیں جن میں پوجا، مراقبہ اور ہندوؤں کی دیگر قدیم روایات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اُنہوں نے جام نگر میں آننت امبانی کے زیرِ انتظام وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ کنزرویشن سینٹر ’ونتارا‘ کا دورہ بھی کیا۔
لیونل میسی کی ونتارا میں ہاتھی کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
یہی نہیں ارجنٹائن کے فٹبالر نے دیگر جانوروں کے ساتھ بھی خوشگوار وقت گزارا اور تصاویر بنوائیں۔