نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگراں وفاقی وزراء سمیت ایپکس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کئی امور پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔