بابر اعظم کی جگہ ٹی 20 میں نہیں ہے، محمد عامر

November 15, 2023

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جگہ ٹی 20 میں نہیں ہے،میں نے پہلے پروگرام میں کہا تھا بھارت فیورٹ ہے۔

سابق کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے پہلا سیمی فائنل بھارت جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو صورتحال پتہ ہوتی ہے انھیں اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

عامر نے کہا کہ میں جب کچھ نہیں کرتا تو گھر میں بچوں کے ساتھ ہوتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ رزاق بھائی کی اسنوکر دیکھی ہے اچھا کھیلتے ہیں۔