تنزلی کا شکار پولیس افسران کا بادشاہی مسجد میں اجتماع

June 29, 2016

پنجاب پولیس میں تنزلی کا شکار افسروں نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں اجتماع کیا، ان افسروں کا کہنا ہے کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے،محکمے نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنزلی کردی۔

پنجاب پولیس کے افسران نے تنرلی کے بعد پولیس رینکرز ایسوسی ایشن بنالی، ڈی آئی جی او ر ایس پی کے عہدے سے تنزلی پانے والے افسران بادشاہی مسجد میں جمع ہوگئے، اس موقع پر سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک کا کہنا تھا کہ اُن سب کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

پنجاب پولیس کی رینکرز ایسوسی ایشن کے صدر ریاض شاہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ اپنے وقار اورساکھ کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے قربانیاں دی ہیں جن کا اعتراف کرنے کی بجائے یہ کہا جارہا ہے کہ چور دروازے سے ترقیاں پائیں۔