قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی

December 01, 2023

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی جہاں سے کھلاڑی کینبرا جائیں گے۔

ٹیم 2 دسمبر کو آرام اور 3 دسمبر سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

اس کے بعد 14دسمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا، تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔