ایم کیو ایم عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے فری ہینڈ چاہتی ہے: سینیٹر وقار مہدی

December 05, 2023

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم عام انتخابات میں دھاندلی کے لیے فری ہینڈ چاہتی ہے۔

ایک بیان میںسینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے خوفزدہ ہے، کراچی کے عوام اس بار ایم کیو ایم کو اپنا ووٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وقار مہدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے انتخابات سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے، بشیر میمن کو بطور آئی جی پولیس دھاندلی کرانے کا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دھاندلی کر کے ن لیگ کو جتوایا تھا، بشیر میمن تنخواہ حکومت سے لیتے تھے نوکری نواز شریف کی کرتے تھے۔

سندھ کے عوام نے ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ، جے یو آئی اور جی ڈی اے کو ایک ہی تابوت میں بند کر دیا ہے، صفدر عباسی انتخابات میں شکست کے خوف سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔