پاکستانی فلم ’عمرو عیار‘ کے ہالی ووڈ میں چرچے

December 05, 2023

فوٹو بشکریہ ایکس

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’عمرو عیار‘ کی نمائش میں مشہور ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ اور جانی ڈیپ بھی نظر آئے۔

دونوں ہالی ووڈ اداکاروں نےفلم’عمرو عیار‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہما جمیل بابر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

صرف اتنا ہی نہیں ملاقات کے دورانہما جمیل بابر نے وِل اسمتھ کو پاکستانی فلم کے ٹائٹل والا ایک لاکٹ بھی تحفے میں دیا جسے وِل اسمتھ نے خوشی سے قبول کیا۔

شائقین کی جانب سے اپنے پسندیدہ ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستانی سینما کے ساتھ جُڑتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔