• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو آپ کے سامنے اپنے والدین کی برائی کرے اس سے محتاط رہیں: فرح سعدیہ

فرح سعدیہ---فائل فوٹو
فرح سعدیہ---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فرح سعدیہ نے نئی نسل کی جانب سے بچپن کے صدمات اور والدین کے رویوں پر بات کرنے کے رجحان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں فرح سعدیہ کا کہنا ہے کہ آج کل یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے کہ لوگ اپنی زندگی میں پیش آنے والی ہر مشکل کا ذمے دار والدین کو قرار دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی ذمے داری قبول کریں اور خود اپنی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ والدین ہمیشہ غلط نہیں ہوتے، اس لیے ہر معاملے میں انہیں موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے انسان کو اپنے اعمال اور فیصلوں کی ذمے داری بھی قبول کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ہر مسئلے کا الزام اپنے والدین پر ڈالتا رہے اور اپنی ذمے داری قبول نہ کرے تو وہ نرگسیت یعنی خود پسندی کا شکار ہو سکتا ہے۔

فرح سعدیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ والدین میں بھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل ہو سکتے ہیں، جو بعض اوقات ان کے رویوں کو متاثر کرتے ہیں اور انہیں بچوں کے لیے مشکل یا زہریلا بنا سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید