• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچ—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچ—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول ہو گیا۔

دوحہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کی ٹیم نے منگل کی رات قطری ثالثوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایران کی 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب عباس عراقچی کو پہنچایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی آج ایران میں امریکی جواب پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کی معاملے سے باخبر عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بنیادی اختلاف7 روزہ منصوبے پر نہیں بلکہ اقدامات کی ترتیب پر ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جنگ ختم کرنے کا 7 روزہ پلان ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو پیش کیا تھا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اگر امریکا کچھ شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 دن کے اندر دوبارہ کھول دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید