شاہ رخ نے کس لمحے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا؟

December 06, 2023

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے وہ لمحہ بتادیا جب انہوں نے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شاہ رخ خان نے مداحوں کے لیے ’آسک ایس آر کے‘ کے عنوان سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ایک مداح نے شاہ رخ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اُن سے پوچھا کہ ’ان لمحات کے دوران آپ نے کیا محسوس کیا تھا؟‘

دراصل کنگ خان کے مداح نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں شاہ رخ اپنی صاحبزادی سہانا خان کا ہاتھ تھامے ہوئے چل رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس موقع پر کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے جبکہ سہانا خان لال رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ نے مداح کو جواب دیا کہ ویڈیو میں دکھائے جارہے لمحات کے دوران میں نے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا۔