• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر و دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک خوبصورت کیروسل شیئر کیا  ہے، جس میں وہ اہلیہ دپیکا پڈوکون اور بیٹی دعا کے ساتھ نظر آئے۔

تصاویر کے کیپشن میں رنویر نے لکھا ہے کہ بے بی دعا اور ہمارے دل بڑے ہو رہے ہیں، آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔

تصاویر میں ننھی دعا خوشی سے مسکراتی اور کھلکھلاتی نظر آئیں۔

دعا نے شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جبکہ ان کے بالوں کو 2 ہاف اپ پونی ٹیلز میں ربن سے سجایا گیا تھا۔

دپیکا پڈوکون بھی تصاویر میں بیٹی کے ساتھ نظر آئیں، وہ خوبصورت لیس والے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی پہلی ملاقات فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے 2012ء کے آس پاس ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

کئی سال تک تعلق میں رہنے کے بعد دونوں نے نومبر 2018ء میں اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی تھی۔

8 ستمبر 2024ء کو دونوں کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش ہوئی، اب یہ جوڑی اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید