کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد

June 30, 2016

نیپرا نے 14پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی۔کے الیکٹرک نے مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ۔

چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہمارے حساب کے مطابق اضافے کے بجائے 8پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے ۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کے معاملے پر کام کرکے فیصلہ دیں گے۔