پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی گنگز میں چلے گئے

December 07, 2023

فوٹو بشکریہ پی ایس ایل / ٹوئٹر

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل 9 کےلیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے جبکہ فیصل اکرم ملتان سلطانز میں شامل ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگیا۔

کھلاڑیوں کے تبادلے کے بعد ملتان سلطانز کے سابق کپتان شان مسعود کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔

اسی طرح کراچی کنگز نے شان مسعود کی جگہ فیصل اکرم کو ملتان سلطانز کو دے دیا۔