اورینٹل ڈارٹر (اسنیک برڈ)

February 04, 2024

لاڑکانہ ڈویژن میں واقع سندھ کی خوبصورت دیہی سندھ کی آب گاہ لنگھ جھیل پر29 سال بعد نادر و نایاب پرندے اورینٹل ڈارٹرکی آمد مشاہدے میں آئی ہے۔ اسےآخری بار سندھ میں 1994 دیکھا گیا تھا۔ اس پرندے کی لمبی خم دار گردن سانپ سے مشابہ ہے، جس کی وجہ سے اسے ’اسنیک برڈ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ پرندے مقامی نقل مکانی کو ترجیح دیتے ہیں اور طویل مسافتیں طے نہیں کرتے۔ یہ ماضی میں صوبہ سندھ کی آب گاہوں پر کثیر تعداد میں نظر آتے تھے۔نیزے جیسی چونچ والے یہ پرندے بہترین تیراک اور غوطہ خور ہوتے ہیں۔ ان پرندوں کی خوراک چھوٹے سائز کی مچھلی، مینڈک، پانی کے چھوٹے سائز والے سانپ و دیگر حشرات ہوتے ہیں، دریاؤں اور جھیلوں میں فریش واٹر کی کمی اورینٹل ڈارٹر کے نایاب ہونے کی بڑی وجہ ہے۔