النصرہ فرنٹ نےشامی باغیوں کا گروپ لیڈر اغوا کرلیا

July 04, 2016

النصرہ فرنٹ نے امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کے گروپ کے لیڈر کو اغوا کر لیاہے۔

شام میں امریکی حمایت یافتہ گروپ جیش التحریر نے الزام عائد کیا ہے کہ القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے النصرہ فرنٹ نے اُس کے صدر دفتر پر دھاوا بول کر اُس کے لیڈر محمد الغابی کو اغوا کر لیا ہے۔

جیش التحریر کے مطابق الغابی کے ہمراہ چالیس سے زائد کارکنوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ النصرہ فرنٹ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جیش التحریر نے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق امریکا جیش التحریر کو اسلحے کے علاوہ مالی امداد بھی کرتا رہا ہے۔