کرکٹر حسن علی کی جہاز میں ’فلائٹ اٹینڈنٹ‘ بننے کی کوشش

February 21, 2024

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اپنے دلچسپ انداز اور چھیڑ چھاڑ کے انداز کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس مرتبہ حسن علی نے ’فلائٹ اٹینڈنٹ‘ بننے کی کوشش کی جس میں وہ کچھ حد تک کامیاب بھی ہوئے لیکن مکمل کامیاب نہ ہوسکے۔

جہاز کے اندر موجود روانگی سے پہلے حسن علی نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور دیگر مسافروں کو احتیاطی تدابیر بتانا چاہیں۔

وہ بطور شرارت اپنے اس کام میں مصروف تھے کہ اسپیکرز سے اچانک آنے والی آواز نے حسن علی کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر حسن علی کی اس ویڈیو کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔