• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک: یو این جنرل اسمبلی اجلاس، ٹرمپ کے خلیجی رہنماؤں کیساتھ ایران سے متعلق مذاکرات متوقع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے براہِ راست معلومات رکھنے والے 3 ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آئندہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں جنگ کے بعد کی حکمتِ عملی سے متعلق امریکی تجاویز پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ ایک وسیع تر منصوبے پر کام کر رہی ہے، جسے ’جنگ کے اگلے روز‘ کا نام دیا گیا ہے، ممکنہ طور پر اسے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں یا وزرائے خارجہ کی منگل کو ہونے والی ملاقات میں شرکت متوقع ہے۔

ایکسیوس نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں دیگر عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے بدھ کے روز ابتدائی دعوت نامے ارسال کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو بھی نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔

دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے داخلے کا ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید