کرینہ، تبو اور کریتی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی

February 24, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ فلم ’کریو‘ میں 3 اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کریو‘ میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن مرکری کردار نبھا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ اس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں تینوں اداکاراؤں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے انفرادی فلمی پوسٹرز جاری کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی ایئر انڈسٹری سے متعلق ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کریو‘ 29 مارچ کو ریلیز ہوگی۔