ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

February 29, 2024

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ژوب میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 26 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔