مغربی ہواؤں کے سسٹم کی شدت آج سے بڑھنے کا امکان

February 29, 2024

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کے سسٹم کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

آج رات سے سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس سسٹم کے تحت سندھ میں چند مقامات پر ژالہ باری اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور اطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل (جمعے کو) کراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد، تھر پارکر اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔