ماضی میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کس نے سنبھالی؟

March 01, 2024

ملک میں کئی سیاستدان قومی اسمبلی کے اسپیکر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مولوی تمیز الدین خان 1948 سے 1954 تک جبکہ عبدالوہاب خان 1955 سے 1958 تک اور مولوی تمیز الدین خان ایک مرتبہ پھر 1962 سے 1963 تک اسپیکر قومی اسمبلی رہے۔

چوہدری اے کے ایم فضل القادر 1963سے 1965 جبکہ عبدالجبار خان 1968سے 1969 اور ذوالفقار علی بھٹو 1972 میں اسپیکر قومی اسمبلی رہے۔

اس کے علاوہ فضل الہٰی چوہدری 1972 سے 1973 جبکہ صاحبزادہ فاروق علی 1973 سے 1977 اور معراج خالد 1977 میں اسپیکر قومی اسمبلی رہے۔

فخر امام نے 1985 سے 1986 جبکہ حامد ناصر چٹھہ 1986 سے 1988 اور معراج خالد نے 1988 سے 1990 تک اسپیکر کے فرائض انجام دیے۔

اس کے علاوہ گوہر ایوب 1990 سے 1993 جبکہ یوسف رضا گیلانی 1993 سے 1997 اور الہٰی بخش سومرو 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔

فہمیدہ مرزا 2008 سے 2013 جبکہ ایاز صادق 2013 سے 2015 اور مرتضیٰ جاوید عباسی 2015 میں اسپیکر قومی اسمبلی تھے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف بھی قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔