• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدیم رومن دور کی 300 سے زائد قبریں دریافت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں قدیم رومن دور کے سب سے بڑے قبرستانوں میں سے ایک کا انکشاف ہوا ہے، جہاں 300 سے زائد قبریں دریافت کی گئی ہیں۔

یہ قبریں انگلینڈ کے علاقے کمبریا میں سامنے آئیں ہیں، جب 33 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام جاری تھا، یہ دریافت اے 66 روڈ کو پینرتھ اور اسکاچ کارنر کے درمیان چوڑا کرنے کے منصوبے کے دوران ہوئی۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سڑک کی توسیع سے قبل 2025 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا، اگرچہ ماہرین کو 1960 کی دہائی سے اس بات کا علم تھا کہ یہ علاقہ رومن دور کی بستیوں سے منسلک رہا ہے، تاہم اس مقام پر اس پیمانے پر کھدائی کا موقع اس سے قبل کبھی نہیں ملا تھا۔

ماہر آثارِ قدیمہ ڈاکٹر لارن میک انٹائر کے مطابق اب تک تقریباً 340 قبروں کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس قبرستان میں لاشوں کو دفنانے اور جلانے دونوں طریقے رائج تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید