• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراماؤنٹ نے وارنر برادرز پر نیٹ فلکس معاہدے کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے مقدمہ کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہالی ووڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز کے حصول کے لیے جاری مقابلے میں پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس نے وارنر برادرز ڈسکوری کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تاکہ نیٹ فلکس کے 82.7 ارب ڈالر کے معاہدے کی مالی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

پیراماؤنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ وارنر برادرز کے بورڈ میں ڈائریکٹرز کی نامزدگی کرے گا، تاکہ سرمایہ کاروں کو یہ باور کروایا جا سکے کہ پیراماؤنٹ کی 108.7 ارب ڈالر کی آل کیش پیشکش نیٹ فلکس کے کیش اور اسٹاک معاہدے سے بہتر اور محفوظ ہے۔

وارنر برادرز نے پیراماؤنٹ کی تازہ ترین پیشکش مسترد کرتے ہوئے شیئر ہولڈرز کو نیٹ فلکس کے معاہدے کے حق میں ووٹ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

پیراماؤنٹ نے شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ وارنر برادرز کے بائی لاز میں ترمیم تجویز کرے گا، جس کے تحت کمپنی کے کیبل ٹی وی کاروبار کو الگ کرنے کے لیے شیئر ہولڈرز کی منظوری لازمی ہوگی، جو نیٹ فلکس کے معاہدے کا اہم حصہ ہے۔

سی بی ایس کی پیرنٹ کمپنی کے مطابق وارنر بروس کے کیبل اسپن آف کی مالیت تقریباً صفر کے برابر ہے، پیراماؤنٹ نے بورڈ کے مسترد کیے جانے کے باوجود اپنی پیشکش کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا، لیکن مقدمے کے ذریعے اپنی کارروائی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مقدمہ زیادہ اثر انداز نہیں ہوگا اور اگر پیراماؤنٹ واقعی وارنر برادرز حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی پیشکش بڑھانی ہوگی۔

وارنر برادرز کا کہنا ہے کہ اگر وہ نیٹ فلکس کے معاہدے سے دستبردار ہوتا ہے تو اسے 2.8 ارب ڈالر بطور ٹرمینیشن فیس ادا کرنی ہوگی، جو معاہدے ختم کرنے کے کل اضافی اخراجات کا حصہ ہے۔

وارنر برادرز نے مقدمے کو بےبنیاد قرار دیا اور کہا کہ پیراماؤنٹ نے نہ قیمت میں اضافہ کیا اور نہ ہی اپنی پیشکش کی واضح خامیوں کو دور کیا۔

اس دوران وارنر برادرز کے شیئرز میں 1.8 فیصد کمی، نیٹ فلکس کے شیئرز میں 0.4 فیصد اضافہ اور پیراماؤنٹ کے شیئرز میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید