پی ایس ایل کے واش آوٹ میچز کے ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری

March 03, 2024

-- فائل فوٹو

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں واش آوٹ میچز کے ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق شائقین منگل سے ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے رجوع کر سکتے ہیں، ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کے ساتھ رجوع کریں۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹ لینے والوں کو اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائے گی۔