وزیراعظم شہباز شریف کی زرداری ہاؤس آمد

March 09, 2024

فوٹو بشکریہ ایکس ۔ پی پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اسلام آباد کے زرداری ہاؤس پہنچ کر صدارتی الیکشن میں اُن کی کامیابی پر دلی جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بطور حکومتی امیدوار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی آئینی عہدے کے الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا صدارتی الیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔