الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات 2024 کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز کی تشکیل

March 18, 2024

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات 2024 کےلیے اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دے دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل وفاقی دارالحکومت کےلیے اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل پنجاب کےلیے اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔

جبکہ جسٹس احسن اقبال چوہدری پر مشتمل سندھ کےلیے اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد پر مشتملخیبر پختونخوا کےلیے اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس نذیر احمد پر مشتمل بلوچستان کیلیے اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دیا گیا ہے۔