آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے مذاکرات مکمل نہ ہو سکے، ذرائع

March 18, 2024


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے مذاکرات مکمل نہ ہوسکے۔

معاشی ٹیم کی جانب سے کل آئی ایم ایف وفد کو ڈنر دیا جائے گا، اگر مذاکرات مکمل نہ ہوسکے تو مذاکرات میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات ہوں گے، نئے قرض پروگرام اور لیٹر آف انٹینٹ پر کل بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایگریمنٹ کی طرف بڑھیں گے۔