مسقط میں 13 دن سے خراب پی آئی اے طیارہ مرمت کے بعد کراچی پہنچ گیا

March 18, 2024

مسقط میں 13 دن سے خراب قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ مرمت کے بعد کراچی پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن کی تبدیلی دو دن پہلے مکمل کرلی گئی۔ انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد آتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا۔ خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔