فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

March 18, 2024

سینیٹ انتخابات کےلیے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔

میاں عزیز الدین ایڈووکیٹ نے اعتراضات سے متعلق درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فیصل جاوید نے صوابی میں 2 کنال اراضی ظاہر نہیں کی اور 25 تولہ سونےکی قیمت بھی کم بتائی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فیصل جاوید کے والد کے انتقال کے بعد اراضی اُن کی ملکیت ہے، اس لیے پی ٹی آئی امیدوار کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔