کراچی: ڈیفنس فیز 2 کی عمارت کی چھت سے لاش برآمد

March 18, 2024

علامتی فوٹو

پولیس کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 کی 3 منزلہ عمارت کی چھت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایمرجنسی 15 پر عمارت کے مالک نے لاش کی موجودگی کی اطلاع دی، لاش کی شناخت 50 سالہ مہیش چندامل کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معائنےمیں لاش پر کسی تشدد کے نشان نہیں پائے گئے، موت طبعی لگتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مہیش چندامل 3 برس سے عمارت کے تیسرے فلور پر رہائش پذیر تھا۔