حکومت دو تہائی اکثریت کے باوجود نہیں چل سکتی، لطیف کھوسہ

March 18, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت کے باوجود یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے بڑے دعوے کیے اور الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے، بانی چیئرمین کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، انہیں رہائی دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، دو تہائی اکثریت کے ساتھ بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔