ہمیں وفاقی حکومت بنانے پر کسی نے مجبور نہیں کیا، طارق فضل چوہدری

March 18, 2024

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت بنانے پر کسی نے مجبور نہیں کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مخالفت میں اتنا آگے نہ جائے کہ ریاست کی مخالفت بن جائے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہمارے لوگ بھی گرفتار تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ وفاق میں حکومت بنائیں، ہمیں وفاقی حکومت بنانے پر کسی نے مجبور نہیں کیا۔