• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید اکبر نے فیصل واوڈا کا بیان درست قرار دیدیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے ماہ رمضان کے بعد گرفتاریوں سے متعلق فیصل واوڈا کا بیان درست قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران جنید اکبر خان نے کہا کہ فیصل واوڈا ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ ماہ رمضان کے بعد گرفتاریاں ہوں گی اور وہ گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں۔

دوران گفتگو پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ٹھیک کہہ رہے ہیں وہ جن کی طرف سے بات کرتے ہیں، انہوں نے بتایا ہوگا، پہلے بھی گرفتاریاں بھگتی ہیں اب بھی گرفتاریاں بھگتنے کےلیے تیار ہیں۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ڈرامے کو لوگوں نے 8 فروری کو مسترد کردیا، ن لیگ تو حکومت میں جانا ہی نہیں چاہ رہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس پر ن لیگ کو کہا گیا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں رہنے دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ڈرون حملے نہیں ہوئے تھے بارڈر پر صورتحال بہتر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی کارکردگی نہیں، اس لیے پی ٹی آئی کے خلاف بات کرتے ہیں۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ عمر ایوب پر موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر کاٹی گئی، ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر اور کارروائی کریں۔

قومی خبریں سے مزید