سیالکوٹ: گھریلو تنازع پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی

March 19, 2024

فائل فوٹو

سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازع پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگائی، متاثرہ شخص کی بیوی، اس کی 3 بہنوں اور بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ آگ لگنے سے متاثرہ شخص کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا۔