چین کا شانگلہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

March 26, 2024

چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام ضلع شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کریں۔

چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سیکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔