• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم چینی سفارت خانے پہنچے اور بشام دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

چینی سفارت خانے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، محسن نقوی اور عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چینی صدر اور چینی وزیراعظم کےلیے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت واقعے کی اعلیٰ سطح پر جلد تحقیقات کرائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمے داروں اور سہولت کاروں کو سخت سزا دیں گے۔ سی پیک دشمنوں نے پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

چینی سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد اور تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید